Shadeed Dukh Tha Agarcha Tairi Judai Ka
April 11, 2007 on 1:33 pm | In Khushboo |شدید دُکھ تھا اگرچہ تری جُدائی کا
ْٓسواہے رنج ہمیں تیری بے وفائی کا
تجھے بھی ذوق نئے تجربات کا ہوگا
ہمیں بھی شوق تھا کُچھ بخت آزمائی کا
جو میرے سر سے دوپٹہ نہ ہٹنے دیتاتھا
اُسے بھی رنج نہیں میری بے روائی کا
سفر میں رات جو آئی تو ساتھ چھوڑگئے
جنھوں نے ہاتھ بڑھایا تھا رہنمائی کا
ردا چھٹی مرے سر سے،مگر میں کیاکہتی
کٹا ہُوا تو نہ تھا ہاتھ میرے بھائی کا
ملے تو ایسے،رگِ جاں کو جیسے چُھوآئے
جُدا ہُوئے تو وہی کرب نارسائی کا
کوئی سوال جو پُوچھے‘تو کیا کہوں اُس سے
بچھڑنے والے!سبب تو بتا جدائی کا
میں سچ کو سچ ہی کہوں گی ‘مجھے خبر ہی نہ تھی
تجھے بھی علم نہ تھا میری اس بُرائی کا
نہ دے سکا مجھے تعبیر‘خواب تو بخشے
میں احترام کروں گی تری بڑائی کا
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^