Khuli Ankhoon Mein Sapna Jhankta Hai
April 11, 2007 on 4:06 pm | In Khushboo |کُھلی آنکھوں میں سپنا جھانکتا ہے
وہ سویا ہے کہ کُچھ کُچھ جاگتا ہے
تری چاہت کے بھیگے جنگلوں میں
مرا تن، مور بن کے ناچتا ہے
مُجھے ہر کیفیت میں کیوں نہ سمجھے
وہ میرے سب حوالے جانتا ہے
میں اُس کی دسترس میں ہوں،مگر وہ
مُجھے میری رضا سے مانگتا ہے
کِسی کے دھیان میں ڈوبا ہُوا دِل
بہانے سے مُجھے ٹالتا ہے
سڑک کو چھوڑ کر چلنا پڑے گا
کہ میرے گھر کا کچا راستہ ہے
1 Comment »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^
zabardast ap nay bohat acha kam kiya hai ap mubarakbad k haq dar hain yaqeenan.
Comment by nazo — April 27, 2007 #