Gai Janam Ki Sada
April 11, 2007 on 3:08 pm | In Khushboo |گئے جنم کی صدا
وہ ایک لڑکی
کہ جس سے شاید میں ایک پل بھی نہیں ملی ہوں
میں اُس کے چہرے کو جانتی ہوں
کہ اُس کا چہرہ
تُمھاری نظموں،تُمھارے گیتوں کی چلمنوں سے اُبھررہا ہے
مُجھے یہ چہرہ تُمھارے اپنے وُجود سے بھی عزیز تر ہے
کہ اُ س کی آنکھوں میں
چاہتوں کے وہی سمندر چُھپے ہیں
جو میری اپنی آنکھوں میں موجزن ہیں
وہ تم کو اِک دیوتا بناکر،مِری طرح پُوجتی رہی ہے
اُس ایک لڑکی کا جسم
خُود میرا ہی بدن ہے
وہ ایک لڑکی____
جو میرے اپنے گئے جنم کی مَدھُر صدا ہے!
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^