Chand Raat
April 11, 2007 on 2:11 pm | In Khushboo |چاندرات
گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا
چاند کو دیکھ کے اُس کا چہرہ دیکھا تھا!
فضا میں کیٹس کے لہجے کی نرماہٹ تھی
موسم اپنے رنگ میں فیض کا مصرعہ تھا
دُعا کے بے آواز، اُلو ہی لمحوں میں
ہاتھ اُٹھاکر جب آنکھوں ہی آنکھوں میں
اُس نے مُجھ کو اپنے رب سے مانگا تھا
پھر میرے چہرے کو ہاتھوں میں لے کر
کتنے پیار سے میرا ماتھا چُوما تھا
ہَوا! کچھ آج کی شب کا بھی احوال سُنا
کیا وہ اپنی چھت پر آج اکیلا تھا؟
یا کوئی میرے جیسی ساتھ تھی‘اور اُس نے
چاند کو دیکھ کر اُس کا چہرہ دیکھا تھا!
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^